یو اے ای: ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوٗے پاکستانی ٹیم کے کپتان آغا سلمان کا کہنا تھا گرین شرٹس ہار نہیں مانیں گے، فاتح بن کر اپنے وطن کوٹیں گے۔اس موقع پر پاکستانی باؤلر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم یہاں صرف کھیلنے نہیں آئے بلکہ تاریخ رقم کرنے ائے ہیں۔
خیال رہے تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7بجے شروع ہوا کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے اور کھیلوں کے میدان میں اس تورنامنٹ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔
لہذا محنت و جذبے سے سے میدان مین اترنا ہوگا اور آپ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہوگی کہ تمام میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیاب ہوں۔ اور شارجہ میں ہم نے پانچ سپنرز میدان میں اتارے جیسا کہ کنڈیشنز اس کی اجازت دیتی تھیں لیکن ہماری ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے باؤلرز بھی موجود بھی ہیں۔ ہم صورتحال کو سدکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ فتتاحی میچ آج ابو ظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم 12 ستمبر کو اپنا پہلا میچ دبئی میں عمان کے خلاف کھیلے گی۔ جبکہ دوسرا دو روز بعد 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔
دیکھیں: پشاور زلمی نے چیریٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی