بنوں: جرت و بہادری کی داستان رقم کرتے ہوئے ایک اور جواں مرد نے ارضِ وطن پر جان نچھاور کردی۔ بنوں میں فتنۃ الخوارج سے نبرد آزما ہوتے ہوئے میجر عدنان شدید زخمی ہیوئے جس کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی میں 3 روز داخل رہنے کے بعد وہ آج شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہوگئے۔
چند روز قبل خیبر پختونخوا کے صلع بنوں میں دہشتگروں کے خلاف لڑتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان زخمی ہوگئے تھے، بہادری کا استعارہ بننے والے میجر عدنان تین روز سےسی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرِ علاج تھے۔
میجر عدان اپنے فوجی جوان کو بچاتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے، جہان انہیں 4 گولیاں لگی تھی ، جب اُن کو ہوش آیا تو سب سے پہلے انہوں نے اپنے ساتھی میجر سعد کے بارے میں پوچھا، خیال رہے کہ میجر سعد وہی ہیں جنہیں بچاتے بچاتے میجر عدنان خود دہشت گردی کا شکار ہوئے۔
میجر عدنان اس قدر زخمی ہوئے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوگئے۔
دیکھیں: بنوں ایف سی لائن حملے میں ملوث 3 خودکش حملہ آور افغان شہری نکلے