ٹی20 ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوچکا ہے افتتاحی میچ میں افغانستان نے کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست فاش کردیا۔
ہانگ کانگ کی ٹیم نے 189 رنز کا ٹارگٹ دیکھتے ہوئے کوشش تو بھرپور کی لیکن صرف 94 رنز بناتے ہوئے 9 وکٹیں گنوا بیٹھے۔
افغان کھلاڑی عظمت اللہ نے 53 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے بھی شامل ہیں۔ اس میچ میں عظمت اللہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہانگ کانگ کے صرف دو کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھا سکے بابر حیات نے 39 رنز اور کپتان یاسم مرتضیٰ نے 16 رنز بنا پائے باقی سب کھلاڑی 10 تک بھی رنز نہ بنا پائے۔
افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے فضل حق اور گلبدین نائب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جبکہ دوسری جانب ہانگ کانگ ٹیم سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عتیق اور احسان ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔
دیکھیں: پشاور زلمی نے چیریٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی