پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصدف نے قطر پر اسرائیلی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ “بدمعاش ریاست” اسرائیل کے خلاف “معاشی طاقت” کا فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک ایک بدمعاش ریاست اسرائیل کے خلاف متحد ہوں۔ ایجنڈا یہ ہے کہ مسلم دنیا سے جامع طور پر نمٹا جائے اور ان کی جو بھی معاشی طاقت ہے اسے بے اثر کیا جائے۔
خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا کہ یہ سوچنا کہ اسرائیل کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرے گا وہ ایک حماقت ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے جوہری حریف بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے اپنی پرعزم حکومت اور فوجی افواج کے ساتھ ایک ایسے ملک کا مقابلہ کیا ہے جو اس سے پانچ گنا بڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر کمزور ریاست ہے لیکن ایک پرعزم حکومت اور الحمد للہ بہادر پیشہ ور مسلح افواج کے ساتھ ہندوستان کا پانچ گنا بڑا مقابلہ کیا اور انہیں سبق سکھایا۔
Time for Muslim countries to unite against Israel, a rogue state. Agenda is to comprehensively deal with Muslim world and neutralise whatever economic power they have, thinking that going soft on Israel will keep them safe is a folly. Pakistan, an economically vulnerable state… https://t.co/PhMye1273g
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 9, 2025
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے قطری امیر کے ساتھ ٹیلوفونک گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
دیکھیں: خلیجی ممالک میں اسرائیلی جارحیت اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی