اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
رانا ثناءاللہ کی منتخبی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کر کے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکمران جماعت کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کی مدتِ رکنیت 2027 تک ہو گی۔ خیال رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہے۔
یاد رہے کہ رانا ثناءاللہ سینیٹ کی جس نشست پر منتخب ہوئے ہیں یہ وہی نشست ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پنجاب اسمبلی ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم اس وقت صرف 363 ہیں اور 8 نشستیں بھی خالی ہیں۔ جبکہ ان میں سے 6 تحریک انصاف کے ایسے ارکان ہیں جو 9 مئی کیس میں نااہل قرار دیے جاچکے ہیں۔
دیکھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق