عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شرکت پر آئر لینڈ نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کے شریک ہونے پر آئر لینڈ نے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا
موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کے شریک ہونے پر آئر لینڈ نے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

آئرلینڈ موسیقی کے عالمی مقابلے میں سات مرتبہ جیت چکا ہے

September 12, 2025

فلسطین میں جاری جارحیت کے بعد اسرائیل کی موجودگی میں کسی بھی تقریب میں شریک ہونا غیر اخلاقی تصور ہوگا،آئر لینڈ

آئر لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل یوروویژن مقابلے میں شریک ہوا تو آئرلینڈ بائیکاٹ کرے گا۔
آئرلینڈ حکام نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اگلے سال موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن میں شریک ہوا تو وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بنے گا۔

مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق آئر لینڈ حکام نے مذکورہ اعلان کئی گھنٹوں کے غور و خوض کے بعد کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔

آئرلینڈ کا فیصلہ اب یورپی نشریاتی یونین ای بی یو کے پاس توثیق کے لیے جائے گا جس پر جولائی میں رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں بحث بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے اب تک ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے کہ یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ سات مرتبہ اپنے نام کرچکا ہے۔

دیکھیں: اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے؛ سعودی ولی عہد

متعلقہ مضامین

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون بڑھانے، ججوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

November 23, 2026

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *