شہید میجر راجہ عزیز بھٹی کا آج 60واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
آج سے ساٹھ سال قبل لاہور برکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے عزیز بھٹی کا آج مُلک بھر میں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
عزیز بھٹی شہید نے پانچ دن تک مسلسل دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔
عزیز بھٹی جنگ کے دوران بی آر بی نہر کے قریب سے دشمن کی فوج کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران دشمن نے آپ پر حملہ کردیا جس سے عزیز بھٹی موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کرگئے۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی لازوال و بے مثال قربانیوں کی بدولت دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے اور وہ لاہور کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔
عزیز بھٹی کے یوم شہادت کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب نے خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں فیلڈ مارشل، نیوی چیف اور ایئرچیف نے میجر عزیز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وہ تاریخی دن جس عزیز بھٹی کی یومِ شہادت ہوئی اسی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ بیس پر فضائی حملہ کر کے دشمن پر کاری ضرب لگائی تھی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج میج عزیز بھٹی کی بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
1965ء کی جنگ میں عزیز بھٹی شہید نے لوہور کے برکی محاذ کا دفاع کیا کرتے ہوئے مسلسل پانچ روز دشمن کے شدید حملوں کے خلاف آہنی دیوار بنے رہے۔
دیکھیں: سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن؛ ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک