بلوچستان کے سرحدی علاقے مند میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فوج کے پانچ جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ حکام کے مطابق جوان معمول کے آپریشنل فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کا قافلہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہداء میں کیپٹن وقار احمد کاکڑ (142 ایل سی، سابق 47 کیولری)، نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق فوجی جوان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار تھے اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن قائم رکھنے کی جدوجہد میں عظیم قربانی پیش کی۔
Inna Lillahi Wa Inna Ilayhi Raji'un
— 🍁 (@Ladywannafly) September 15, 2025
Five soldiers laid down their lives in the line of duty 💔
Capt Waqar Ahmad Kakar 142L/C ex 47 Cav along with Naik Junaid,Naik Ismat,Lance Naik Khan Muhammad, Sepop Zahoor embraced martyrdom in an IED Blast in Mand, Balochistan
RIP heroes 🥀 pic.twitter.com/Ov6iumFDe1
یاد رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز ان کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ فوجی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں آپریشن جاری؛ مزید 31 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک