وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج بدھ کے روز دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں ہونگے جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں اسرئیلی جارحیت پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے دو روز قبل اسلامی سربراہان اجلاس دوحہ میں بھی ملاقات ہوٗی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان آج سعودی عرب پہنچیں گے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔
🔊PR No.2️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 17, 2025
Curtain Raiser: Prime Minister's Visit to the Kingdom of Saudi Arabia https://t.co/OKTxY2oHQu
🔗⬇️ pic.twitter.com/3C1YiIkmfe
ذراٗع کے مطابق دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے جہاں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جہاں شہباز شریف اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کا بھی اسی دن خطاب متوقع ہے۔
امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔