ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

سعودی عرب اور یمن نے بحیرہ احمر کی بحالی کیلئے حوثیوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا حتمی خاکہ تیار کر لیا۔

October 4, 2026

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی شہباز شریف اور عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

شہباز شریف نے امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ روکنے اور قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مین آف پیس قرار دیا
شہباز شریف نے امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ روکنے اور قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مین آف پیس قرار دیا

وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ اور وہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں اور دونوں بہترین شخصیات ہیں

September 26, 2025

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے ترجمان نے اس ملاقات کو پرُامن اور خوشگوار قرار دیا۔ دورانِ ملاقات شہباز شریف نے امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ روکنے اور قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مین آف پیس قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی خاص طور پر فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔

جمعرات کے روز امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وزیراعظم پاکستان واشنگٹن پہنچے۔ اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل غزہ کے معاملے پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر بھی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

دیکھیں: نیو یارک میں اقوام متحدہ کا 80واں اجلاس؛ شہباز شریف کی شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *