خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں افغان شہری سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

August 12, 2026

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا آپریشن، افغان شہریوں سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں افغان شہری سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
باجوڑ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک، افغان شہری بھی شامل

باجوڑ: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں افغان شہری سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ اور گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں متعدد خوارج دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلسل نگرانی کے بعد فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو پہلے کوئٹرکاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ٹینک اور مارٹر گولہ باری کی مدد سے مکمل کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں امن و امان تباہ کرنے والی دہشت گرد کارروائیوں میں افغان باشندوں کا کردار مسلسل سامنے آ رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد افغان سرزمین کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور وہاں سے سرحد پار کارروائیاں کرتے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ ان دہشت گردوں کو منظم انداز میں مسلح کیا جا رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل کی جا رہی ہیں تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔

دیکھیے: بنوں: ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، کابل کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد

متعلقہ مضامین

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *