بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے مزید 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے قلات کے علاقے رودینجو کراس میں گاڑی میں سوار 5 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جبکہ خضدار کے علاقے کنارو میں 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسی طرح سوراب میں ہدف پر مبنی کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے اعادہ کیا ہے کہ صوبے سے فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف تسلسل سے کی جا رہی ہیں تاکہ بلوچستان میں امن و امان کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
دیکھیے: پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 خوارج ہلاک