کرغیزستانی حکّام نے آئندہ پانچ سال تک کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے منصوبہ جاری کردیا۔
یہ منصوبہ کرغیزستان بھر میں شمسی توانائی سمیت کئی اہم شعبوں کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تنصیبات سرکاری دفاتر، نجی اداروں اور گھریلو عمارتوں پر نصب کی جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق اس منصوبے کے چند اہم پہلو ہیں: جنمیں سرفہرست مائیکرو جنریشن کے لیے قوانین کا نفاذ، معاشی اقدامات میں سے مقامی سطح پر گرین ٹیکنالوجی کی جانب قدم اور ہنر مندی کی تربیت اور مقامی سطح پر آلات کی تیاری تاکہ روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔
وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ منصوبہ نہ صرف الاقوامی معیارات کے مطابق ہوگا بلکہ کرغزستان کے توانائی شعبے میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پروگرام کو دو مراحل میں نافذ کیا جائے گا
پہلے مرحلہ میں 2025 سے 2027 تک ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل جبکہ دوسرا مرحل (2028۔2030) میں توسیع، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عملدرآمد پروگرام کا حصہ ہ
مذکورہ منصوبہ کو خطے کے ماحولیاتی پروگرام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، بالخصوص اس وقت جب پڑوسی ملک تاجکستان نے بھی 2037 تک گرین ملک بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق کرغزستان کا یہ فیصلہ نہ صرف خطے کے لیے ایک مثال بن کر سامنے آئے گا بلکہ عالمی معیارات کے مطابق بھی پورا پورا اترے گا۔
دیکھیں: اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا دورہ پاکستان؛ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان