تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شروع ہونے والا آپریشن پانچ گھنٹے کے بعد مکمل، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے اس دھرنے کو ختم کرنا تھا جو گذشتہ رات سے جاری تھا۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او جاں بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے اختتام پر تحریک لبیک کا مرکزی کیمپ جلتے ہوئے کنٹینر کی شکل میں راکھ ہو چکا تھا، جس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔ جبکہ 40 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی جل چکے تھے۔ اسی طرح جاٗے وقوعہ گولیوں اور آنسو گیس کے خالی خولیوں سے بھری ہوئی تھی، جو شدید تصادم کی گواہی دے رہی تھی۔
پانچ گھنٹے پر مشتمل آپریشن کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک روانی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ معمولات زندگی بحال ہونے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔
دیکھیں: تحریکِ لبیک کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان: جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ