ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

پشاور ہائی کورٹ کا سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم، گورنر کنڈی کراچی سے پشاور روانہ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

1 min read

پشاور ہائی کورٹ کا سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم، گورنر کنڈی کراچی سے پشاور روانہ

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔

October 14, 2025

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔

اس سے قبل آج پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟

9 صفحات پر مشتمل فیصلہ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی نئے وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کی شام 4 بجے تک حلف لیں، گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر کے پی اسمبلی حلف لیں۔

فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 255 (2) چیف جسٹس کو اختیار دیتا ہے کہ وہ حلف کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں، یہ احکامات صوبے میں آئینی خلاء پُر کرنے، آئین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں، نو منتخب وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، گورنر کے وکیل نے بتایا ہے کہ گورنر کراچی میں ہیں، عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گورنر کل 2 بجے واپس پہنچیں گے۔

چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گورنر نے استعفے کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا، انہوں نے 13 اکتوبر کو اسمبلی فلور پر اپنے استعفے کی تصدیق کی، علی امین گنڈاپور کی اسمبلی فلور پر تقریر کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130(5) کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ خالی ہے، قانون کے مطابق نو منتخب وزیرِاعلیٰ کے لیے منصب سنبھالنے سے پہلے حلف لینا لازمی ہے۔

گورنر کنڈی کراچی سے روانہ

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کا نومنتخب وزیراعلیٰ سےحلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کراچی سےپشاورکیلئے روانہ ہو گئے۔

گورنرہاؤس پشاورمیں کل وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

دیکھیں: جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کے انتخاب کو چیلنج کر دیا، سماعت کل تک ملتوی

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *