اسلام آباد حکومت پاکستان نے مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر کی گئِ ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ اعلان اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ ہوگا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت کو وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔
دیکھیں: احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر