چین کے تاریخی مقام بادالنگ میں پاک چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔
مذکورہ تقریب پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر نے مل کر منعقد کی جبکہ معروف پاکستانی عدنان انصاری نے شو کی نگرانی کی۔
پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی نے اپنی کلیکشنز پیش کیں، جن میں پاکستان اور چین کے روایتی کپڑوں اور ثقافتی رنگوں کا امتزاج دکھایا گیا۔ چینی لیانگ سو یون نے بھی اپنی کلیکشن متعارف کروائی۔
چیئرمین لانگ یو شیانگ نے کہا کہ یہ تقریب صرف ثقافتی تبادلے تک محدود نہیں بلکہ پاک چین کی بڑھتی قربت کی بھی علامت ہے۔
یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے نئے دور کا آغاز ثابت ہورہا ہے۔ چیئرمین لانگ یو شیانگ نے کہا کہ یہ تقریب صرف ثقافتی تک محدود نہیں بلکہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس فیشن شو نے تاریخی تعلقات اور فیشن انڈسٹری کے ذریعے تعلقات کے فروغ کی صلاحیت کو اُجاگر کیا ہے۔ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔