سہ فریقی ملاقات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور شعبۂ صحت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا

October 30, 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے

October 30, 2025

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد سے زائد دس سال کے بچے بنیادی کتاب نہیں پڑھ سکتے جبکہ 2.13 ملین بچے مکمل طور پر تعلیم سے محروم ہیں

October 30, 2025

ٹی ٹی پی کے نائب امیر مفتی مزاحم باجوڑ کے کامیاب آپریشن میں ہلاک، نومبر 2022 میں امریکی عدالت نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا

October 30, 2025

انہوں نے پوتے کی پیدائش پر ہسپتال کے عملے کو گانا بھی سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

October 30, 2025

انہوں نے کہا، دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی منعقد کی جائے گی، بولی دینے والوں کو شہروں کی فہرست دی جائے گی جن میں سے وہ ایک شہر منتخب کر سکیں گے۔

October 30, 2025

پیپلز پارٹی نے تاحال آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے

1 min read

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ دیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے

سیایس ماہرین کے مطابق ممکنہ امیدواروں کے نام اور وزارتِ عظمیٰ کے حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے

October 30, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے تاحال کسی امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ موجودہ وزیرِ اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی جا چکی ہے تاہم نیا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایات دے کر اپنے قریبی بندے کو مظفرآباد روانہ کردیا ہے جو پی پی کی جانب سے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے۔ پی پی کے قائدین کے مطابق یہ فیصلہ سیاسی توازن کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کو باضابطہ طور پر جمع کرانے سے قبل نئے وزیرِ اعظم کا نام درج کیا جائے گا کیونکہ قانونی ماہرین کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد میں متبادل امیدوار کا نام لکھنا ضروی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے تحریکِ عدم اعتماد پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے متبادل نام کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

فیصل راٹھور نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی وزیرِ اعظم کے امیدوار کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام فیصلے پارٹی قیادت کی مشاورت کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔

دیکھیں: کابل میں یومِ سیاہ کی تقریب؛ پاکستانی سفیر کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا اعلان

متعلقہ مضامین

سہ فریقی ملاقات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور شعبۂ صحت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا

October 30, 2025

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد سے زائد دس سال کے بچے بنیادی کتاب نہیں پڑھ سکتے جبکہ 2.13 ملین بچے مکمل طور پر تعلیم سے محروم ہیں

October 30, 2025

ٹی ٹی پی کے نائب امیر مفتی مزاحم باجوڑ کے کامیاب آپریشن میں ہلاک، نومبر 2022 میں امریکی عدالت نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا

October 30, 2025

انہوں نے پوتے کی پیدائش پر ہسپتال کے عملے کو گانا بھی سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

October 30, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *