قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا؛ وزارتِ داخلہ یو اے ای

یو اے ای میں قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا
یو اے ای میں قومی پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا

ہر سال 3 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے، جو قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کے اظہار کا دن ہے

November 3, 2025

متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے موقع پر قومی پرچم کے تقدس و احترام کو یقینی بنانے کے لیے سخت رہنما اصولوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ داخلہ کے مطابق قومی پرچم کی بے حرمتی یا اس کے ناجائز استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 25 سال قید کی سزا اور پانچ لاکھ درہم (جو 3 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں) تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق قومی پرچم کو تجارتی مقاصد یا تشہیر کے لیے استعمال کرنا یا پھر اس کے ڈیزائن کو غباروں یا کسی بھی ایسی شے پر چھاپنا جس سے توہین کا ضدشہ ہو تو وہ قانون کی خلاف میں تصور ہو گا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی مُلک کا قومی پرچم درحقیقت ریاستی وقار کی علامت ہوتا ہے، لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قومی پرچم کے استعمال کے وقت احتیاط برتیں۔

یاد رہے کہ ہر سال 3 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے، جو قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کے اظہار کا دن ہے۔

دیکھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ریلوے ڈھانچے اور رابطہ کاری میں تعاون پر اتفاق

متعلقہ مضامین

غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں نئے تجارتی مواقع کی نشاندہی کردی

November 25, 2026

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 25, 2026

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *