بھارت کے تحقیاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اعلان کے مطابق مشہور کاروباری شخصیت انیل امبانی کے 846 ملین ڈالر کے مالیتی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ یہ اعلان ایک کاروائی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ انیل امبانی جو بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں سے ہیں اور مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی ہیں، انیل امبانی کے پچھلی دو دہائیوں سے مالی و قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق انیل امبانی نے حالیہ مہینوں میں مبینہ طور پر بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے، مالی فراڈ اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں اپنے خلاف تحقیقاتی اداروں کی توجہ حاصل کی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منجمد کیے گئے اثاثوں میں ان کے دفاتر، رہائشی یونٹس اور 132 ایکڑ اراضی شامل ہیں۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ اثاثے سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے ذریعے ریلائنس گروپ آف کمپنیز کے حوالے کیے گئے، جو ایک قابلِ تعزیر جرم ہے۔
جبکہ دوسری جانب ریلائنس انفراسٹرکچر نے بیان میں کہا ہے کہ اثاثوں کی منجمدی سے ان کی کاروباری سرگرمیوں پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا اور کمپنی ان تمام الزامات کے خلاف قانونی طور پر مکمل دفاع کرے گی۔
دیکھیں: کینیڈا میں بھارتی طلبا کے لیے ویزا پالیسی سخت، ہزاروں درخواستیں مسترد