بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

سرحدی تعطل نے دونوں ممالک کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں

November 10, 2025

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قونصلر خدمات کے لیے پہلے سے ملاقات کا وقت طے کریں تاکہ کام کی روانی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

November 10, 2025

کینیڈا میں بھارتی طلبا کے لیے ویزا پالیسی سخت، ہزاروں درخواستیں مسترد

رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبا کی اگست 2025 میں 74 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 32 فیصد تھی

1 min read

رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبا کی اگست 2025 میں 74 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 32 فیصد تھی

مذکورہ صورتحال اس وقت ظاہر ہوئی ہے جب بھارت اور کینیڈا ایک سال سے جاری سفارتی کشیدگی کے بعد تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

November 4, 2025

کینیڈا حکومت کی ویزا پالیسیوں کے نتیجے میں بھارتی طلبا کی درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے باعث بھارتی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع محدود ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ویزا پالیسی کے نتیجے میں سب سے زیادہ بھارتی طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبا کی اگست 2025 میں 74 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 32 فیصد تھی۔

کینیڈا کی حکومت کے مطابق مذکورہ اقدام تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد اور حفاظتی اقدامات کے پیش نطر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں بین الاقوامی طلبا کی 40 فیصد درخواستیں مسترد ہوئیں، جبکہ چینی طلبا کی 24 فیصد درخوستیں مسترد ہوئی ہیں۔ بھارتی طلبا کے منظور ہونے والے ویزا کی تعداد میں بھی واضح کمی دیکھی گئی 2023 میں 20,900 ویزے جاری کیے گئے تھے جبکہ 2025 میں محض 4,515 منظور ہوسکے ہیں۔

مذکورہ صورتحال اس وقت ظاہر ہوئی ہے جب بھارت اور کینیڈا ایک سال سے جاری سفارتی کشیدگی کے بعد تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ یاد رہے کہ 2023 میں سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک بھارتی نژاد شہری کے قتل میں بھارتی حکومت کی ممکنہ ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جو تاحال جاری ہے۔

دیکھیں:   امریکہ اور بھارت کا دفاعی معاہدہ؟

متعلقہ مضامین

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *