رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دوحہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے بنائے گئے 136 رنز کو بغیر کسی مشقت کے 18 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔
بھارتی ٹیم کی کارکردگی
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 136 رنز بنائے۔ ویبھو سوریا ونشی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نامن داہر نے 35 رنز بنائے۔ تاہم دیگر کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی
پاکستانی ٹیم کے شاہد عزیز نے تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ مشکلات میں ڈالا۔ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ
جواب میں پاکستانی ٹیم نے محض 17.4 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ محمد نعیم نے 14 اور یاسر خان نے 11 رنز بنائے۔ بھارتی یش ٹھاکر اور سویش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اس لیے مذکورہ فتح پاکستانی شاہینوں کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
دیکھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز ری شیڈول۔ سری لنکن ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا اعلان