سیکیورٹی فورسز نے 15 سے 16 نومبر تاریخ کو خیبر پختونخوا میں آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 دہشت گرد ہلاک کیے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عالم بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے۔ جن میں ایسے دہشت گردون کو ہلکا کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں تاکہ دہشت گرد عنصر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں گروہوں اور غیر ملکی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔
دیکھیں: سیکٹر جی۔ 11 اسلام آباد میں کچہری کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق