"> امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات متوقع - HTN Urdu
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰ

قومی سلامتی کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے: سرفراز بگٹی کا مولانا کو واضح پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مددگار یا مکار؟ ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا فراڈ کا ماہر؟

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات متوقع

ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کا محور عوامی تحفظ، مہنگائی میں کمی اور معاشی سلامتی جیسے عوامی مسائل ہوں گے
ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کا محور عوامی تحفظ، مہنگائی میں کمی اور معاشی سلامتی جیسے عوامی مسائل ہوں گے

ملاقات انتخابات کے دوران تبادلہ ہونے والے سخت بیانات کے بعد سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت رکھتی ہے

November 21, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان آج جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات عین ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حالیہ بلدیاتی انتخابات سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو کمیونسٹ میئر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ممدانی نے اوول آفس میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب ممدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملاقات کا مرکزی ایجنڈا عوامی تحفظ، اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور معاشی سلامتی جیسے عوامی مسائل ہونگے۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے سامنے یہ بات واضح طور پر رکھیں گے کہ نیویارک کے شہریوں کے مفاد میں جو بھی ایجنڈا ہوگا وہ اس پر تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن اگر کوئی معاملہ نیویارک والوں کے لیے نقصان دہ یا فائدہ مند ثابت نہ ہوا تو اسے مسترد کریں گے۔

ظہران ممدانی کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات اس سلسلے کا حصہ ہے جس میں نو منتخب میئرز کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے خصوصی وائٹ ہاؤس اجلاس کم ہی دیکھنے میں آئے ہیں۔

دیکھیں: دہلی دھماکے پر بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب: مبینہ مشتبہ شخص کی ویڈیو جعلی ثابت

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سیاسی محاذ آرائی اور مذاکرات ناکام بنانے کا الزام بھی لگایا۔

October 17, 2026

غوزگڑھی سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 طالبان اہلکار ہلاک کر دیے، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

October 17, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

October 17, 2026

خیبر پختونخوا کے 180 روزہ ایکشن پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں، روزگار اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

October 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *