سکیورٹی فورسز نے بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

بنوں میں پولیس نے دہشت گردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا
بنوں میں پولیس نے دہشت گردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی جرات کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا

November 26, 2025

بنوں میں پولیس نے دہشتگردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے شابری بھرت تھانہ منڈان کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

مذکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی ہدایت پر ڈی پی او یاسر آفریدی، ایس پی رورل محمود نواز خان، ڈی ایس پی ریاض خٹک سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ علاقے میں زخمی دہشتگرد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر پولیس ٹیم کی بہادری کو سراہا اور انہیں انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

دیکھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *