افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تصدیق کردی، پاکستان کا اظہارِ تشویش

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے

بھارت نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے

November 27, 2025

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے تازہ ترین رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کرتے ہوئے ریاستی جبر، اظہارِ رائے پر پابندیوں اور جبری حراستوں کے واقعات کو دستاویزی شکل میں پیش کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق جموں کشمیر میں مسلمانوں سمیت اقلیتی گروہوں کے خلاف جاری بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالیہ مہینوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیری عوام پر عائد ناجائز پابندیوں کے خاتمے اور تمام قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈالے۔

جبکہ دوسر جانب بھارت کی وزارتِ خارجہ نے مذکورہ رپورٹ کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی ترجمان کے مطابق یہ رپورٹ حقیقی صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی اور کشمیر میں امن و ترقی کے لیے بھارتی حکومت کی کوششوں کو نظرانداز کرتی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورت حال عالمی امن کے لیے ایک مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *