سیاسی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کو موجودہ گورنر کی حیثیت سے برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے، تاہم حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر نیا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گورنر کے عہدے کے لیے تین سیاسی شخصیات کے نام بطور ممکنہ امیدوار زیرِ غور ہیں جن میں امیر حیدر ہوتی، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ کے نام شامل ہیں۔
جبکہ دو سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام بھی متبادل کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار