بلوچستان میں عوامی سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے چین سے منگوائی گئی 17 نئی بسیں کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ان بسوں کی خریداری پر کل 81 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
متعلقہ افسران کے مطابق نئی کھیپ میں شامل 17 بسوں میں سے 4 بسیں خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں، جو کوئٹہ شہر کے منتخب کردہ راستوں پر چلیں گی۔ اسی طرح سبز رنگ کی بسیں بھی جلد کوئٹہ شہر میں پہنچائی جائیں گی۔
صوبائی حکام کے مطابق بسوں کی درآمد کے بعد انہیں باقاعدہ سڑکوں پر چلانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ اور راستوں کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے، جس کے مکمل ہوتے ہی باقاعدہ سروس شروع کر دی جائے گی۔