ایران سے واپس آنے والے سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو طالبان حکومت نے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار شدہ افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو پنٖج شیر کے رہائشی ہیں۔ جن میں شیرم اللہ، گل بدین، علیم، جان محمد اور سلیمان شامل ہیں جو سابق افغان حکومت کے دور میں بطورِ سپاہی اور افسر کے خدمات سرانجام دے چکے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد میں دو بھائی، ان کا بھتیجا اور دو کزن شامل ہیں جو پنٖج شیر کے شوٹول ضلع کے روی ڈارا علاقے کے رہائشی ہیں۔ 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران گئے تھے لیکن وہاں افغان مہاجرین پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث انہیں افغانستان واپس آنا پڑا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران افغان طالبان پنج شیر کے سینکڑوں رہائشیوں کو گرفتار کر چکے ہیں، جن میں بڑِ تعداد سابق سیکیورٹی اہلکار اور حکومتی افسران کی ہے۔