انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ جہاں انکا استقبال صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے کیا۔ استقبال کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے پھول پیش کیے۔
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
دفتر خارجہ کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کریں گے۔ جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، دفاع تعاون، صحت، آئی ٹی، تعلیم اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں پیش رفت متوقع ہے۔
Greatly honoured to welcome my dear brother, President Prabowo Subianto, on his first official visit to Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 8, 2025
Pakistan and Indonesia are bound together by a shared history, deep cultural affinity, and a friendship rooted in mutual respect and solidarity.
Looking forward to… pic.twitter.com/ZN85Dq1eaM
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
صدر پرابوو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، تعلیم اور کلائمیٹ چینج سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
دیکھیں: انڈونیشیا کے صدر 8 دسمبر کو 2 روزہ دورے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے