مزار شریف (سیف اللہ خالد سے) مزارِ شریف، صوبہ بلخ میں نامعلوم مسلح افراد نے طالبان مخالف ایک ترکمان بزرگ کریم آغا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر، 8 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب کریم آغا شہر کے مرکزی علاقے میں سفر کر رہے تھے۔
کریم آغا بلخ کے ایک بااثر ترکمان بزرگ تھے اور مقامی سطح پر تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرتے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کے قتل کے پیچھے ان کا طالبان کی جانب سے نسلی امتیاز پر تنقیدی مؤقف بھی ہوسکتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پھیل گئی ہے۔ اگرچہ طالبان مسلسل ملک میں مکمل سکیورٹی کے دعوے کرتے ہیں، تاہم حالیہ مہینوں میں مختلف صوبوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ اور حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تاحال اس قتل کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
دیکھیں: پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے؛ امیرِ قطر