"> بھارتی سیاست اور حکومت میں ہندو قوم پرستی کیسے غالب آئی؟ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ جاری کردی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارتی سیاست اور حکومت میں ہندو قوم پرستی کیسے غالب آئی؟ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ جاری کردی

نیویارک ٹائمز کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ خفیہ، نیم عسکری اور ہندو انتہا پسند نظریاتی تنظیم ہے جو 1925 سے تربیتی کیمپس کے ذریعے مذہبی نفرت پھیلا رہی ہ
نیویارک ٹائمز کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ خفیہ، نیم عسکری اور ہندو انتہا پسند نظریاتی تنظیم ہے جو 1925 سے تربیتی کیمپس کے ذریعے مذہبی نفرت پھیلا رہی ہ

این وائی ٹائمز کا کہنا ہے کہ بی جے پی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے، مودی حکومت نے آر ایس ایس آئیڈیالوجی کے تحت کشمیر کی حیثیت ختم کی

December 31, 2025

نیویارک ٹائمز کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہندو انتہاء پسند گروہ کیسے بھارتی سیاست پر قابض ہوا، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ خفیہ، نیم عسکری، ہندو انتہاء پسند نظریاتی تنظیم ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق آر ایس ایس تربیتی کیمپس 1925 سے مذہبی نفرت کو پھیلاتے آئے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فرقہ وارانہ فساد کرتے آئے ہیں، نیو یارک ٹائمز کے مطابق آر ایس ایس کا مقصد بھارت کو ہندو قوم پرست ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ نیز آر ایس ایس کے انتہاء پسند ہٹلر کی طرح نسلی تعصب کے حامی ہیں۔

بی جے پی آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے اور تنظیم نے ریاستی اداروں، تعلیم، میڈیا، عدلیہ اور سیکیورٹی اسٹرکچر پر اثر قائم کر رکھا ہے۔ مودی حکومت آر ایس ایس کی آیڈیالوجی کے تحت کشمیر کی حیثیت ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں سرگرم رہی ہے، جس سے بھارت میں اقلیتیں دوسرے درجے کے شہری بن چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا سیاسی سفر خون آلود رہا ہے اور اس نے بھارت کے سیکولر آئین، اقلیتوں کے حقوق اور ریاستی اداروں کی آزادی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ بابری مسجد کی شہادت درحقیقت ہندوستان کے سیکولر آئین کی شکست تھی، بھارتی حکومت نے ہندوؤں کے علاوہ باقی تمام اقوام کے ساتھ تعصبانہ رویہ اپنایا ہوا ہے، آر ایس ایس کی 100 سالہ حکمتِ عملی “ہندو بالادستی کا منصوبہ” رہی ہے۔

ٹائمز کا کہنا ہے کہ بی جے پی محض سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ ہے، مودی حکومت نے آر ایس ایس آئیڈیالوجی کے تحت کشمیر کی حیثیت ختم کی، گاندھی کے قاتل کی سوچ سے مودی تک، آر ایس ایس کا سیاسی سفر خون آلود رہا، آر ایس ایس مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنا دشمن قرار دیتی ہے، آر ایس ایس نے 1948 میں گاندھی کو “مسلمان نواز” کہہ کر قتل کیا۔

دیکھیں: رواں سال پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں سفارت کاری کا مرکز رہا؛ بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *