"> طالبان ترجمان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل، زمینی حقائق کے منافی قرار - HTN Urdu

طالبان ترجمان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل، زمینی حقائق کے منافی قرار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور سرحدی خطرات سے متعلق پریس بریفنگ پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کردیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور سرحدی خطرات سے متعلق پریس بریفنگ پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کردیا

پاکستانی سکیورٹی اور پالیسی حلقوں کے مطابق طالبان کا یہ مؤقف زمینی حقائق کے منافی ہے، کیونکہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی رپورٹس افغان سرزمین کو ٹی ٹی پی اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ قرار دیتی ہیں

January 7, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل احمد شریف کی افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور سرحدی خطرات سے متعلق دی گئی حالیہ پریس بریفنگ پر افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد ہے۔

ایکس ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مؤقف کو حقیقت سے کوسوں دور اور ایک ذمہ دار فوجی عہدے کے شایانِ شان نہیں قرار دیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ افغانستان ایک آزاد، مستحکم اور خودمختار ریاست ہے جہاں ایک مضبوط سکیورٹی ڈھانچہ اور فیصلہ کن قیادت پورے ملک پر مؤثر کنٹرول رکھتی ہے۔

افغان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر افغانستان کے بارے میں منفی بیانیہ تشکیل دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان امور پر تبصرے کرنے کے بجائے اپنے داخلی تحدیات اور مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا دھمکی آمیز لہجہ افغان عوام اور حکومت کے لیے کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا مؤقف

پاکستانی سکیورٹی ادراوں اور پالیسی حلقوں نے طالبان ترجمان کے بیان کو حقائق و زمینی حقائق کے برعکس اور ذمہ داری سے فرار قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا پروپیگنڈے کا الزام درحقیقت حقیقت اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے کہ افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردانہ حملے جاری ہیں، جن میں پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کو ‘مکمل طور پر مستحکم’ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی تحقیقات کے منافی ہے جن کے مطابق افغان سرزمین تحریکِ طالبان پاکستان اور داعش خراسان جیسی تنظیموں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان سے داخلی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ بھی افغان طالبان کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے، جن کے باعث پاکستان کو اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے اضافی دفاعی اقدامات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔

دہشت گردوں سے روابط اور ثبوت

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کے بیانات طالبان کے ان واضح روابط کو چھپانے کی کوشش ہیں جن کے تحت ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں کو پناہ اور باقاعدہ سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تحقیات میں طالبان حکومت اور ٹی ٹی پی کے مابین مسلح افراد، فنڈز اور سازوسامان کی منتقلی کے شواہد درج ہیں، جو طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔

ماہرین کے نزدیک افغان طالبان کی خودمختاری اور استحکام کے دعوے اس وقت مزید کمزور پڑ جاتے ہیں جب ان کی حکمرانی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہا پسند اور بنیادی شہری حقوق سے عاری قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا واضح مؤقف

پاکستانی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ حقائق پیش کرنے پر پروپیگنڈے کا الزام لگانا طالبان کی انہی کوششوں کا حصہ ہیں جس کا مقصد عالمی توجہ افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس اور انہیں درپیش چیلنجز سے ہٹانا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس بات پر مسلسل زور دیا جاتا رہا ہے کہ وہ خطے میں استحکام، تعمیری بات چیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ تعاون کے مواقع بارہا پیش کیے ہیں۔

دیکھیں: برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افغان شہری کی 2 خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *