آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

متنازع ٹوئٹس کیس؛ عدالت کا سخت مؤقف، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا حکم

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان نے نہ صرف عدالتی رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیے گئے اضافی ریلیف کے باوجود مسلسل عدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔
متنازع ٹوئٹس کیس؛ عدالت کا سخت مؤقف، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا حکم

اسی پس منظر میں عدالت نے ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرنے کو ایک منطقی اور قانونی قدم قرار دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ قبل از گرفتاری ضمانت کوئی استحقاق نہیں بلکہ اچھے رویّے، قانون کی پاسداری اور عدالتی تعاون سے مشروط سہولت ہے، جسے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

January 19, 2026

اسلام آباد کی ایک عدالت نے متنازع ٹوئٹس کیس میں عدالتی عمل میں عدم تعاون اور نامناسب رویّے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ افضال مجوکہ نے اپنے تحریری حکم میں پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے صبح 11 بجے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ محض ایک معمول کی عدالتی کارروائی نہیں بلکہ نظامِ انصاف کے وقار، سنجیدگی اور عملداری کا امتحان بن چکا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان اور ان کے وکلا کا رویّہ کسی بھی صورت منصفانہ ٹرائل کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ آٹھ وکلا کے وکالت نامے ہونے کے باوجود مسلسل جرح سے انکار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقصد دفاع نہیں بلکہ عدالتی کارروائی کو طول دینا اور سبوتاژ کرنا تھا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان نے نہ صرف عدالتی رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیے گئے اضافی ریلیف کے باوجود مسلسل عدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہر پیشی پر استغاثہ کے گواہوں کی موجودگی اس امر کا ثبوت ہے کہ پراسیکیوشن نے اپنی ذمہ داری پوری کی، جبکہ اس کے برعکس ملزمان کی جانب سے جرح سے انکار دانستہ طور پر عدالتی عمل کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزمان اور ان کے وکلا کی جانب سے عدالت اور استغاثہ کے ساتھ بدتمیزی اور نامناسب طرزِ عمل کا ذکر متعدد عدالتی احکامات میں کیا جا چکا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف صرف ملزم کا ہی نہیں بلکہ استغاثہ کا بھی حق ہے، اور اگر کوئی فریق عدالتی عمل کو یرغمال بنانے کی کوشش کرے تو عدالت کا سخت مؤقف اختیار کرنا آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔

اسی پس منظر میں عدالت نے ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرنے کو ایک منطقی اور قانونی قدم قرار دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ قبل از گرفتاری ضمانت کوئی استحقاق نہیں بلکہ اچھے رویّے، قانون کی پاسداری اور عدالتی تعاون سے مشروط سہولت ہے، جسے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

عدالت کے مطابق یہ فیصلہ صرف دو ملزمان تک محدود نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کو حکمتِ عملی سمجھتا ہے۔ عدالت نے دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ انصاف کے راستے میں دانستہ رکاوٹ اب برداشت نہیں کی جائے گی، اور یہی ایک مضبوط، باوقار اور مؤثر نظامِ انصاف کی بنیاد ہے۔

دیکھیں: پاکستان اور ازبکستان کی اقتصادی شراکت داری، تجارتی ہدف دو ارب ڈالر مقرر

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *