طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اسرائیل نے غزہ پیس بورڈ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مزید 31 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہوا تھا، جو غزہ کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ تھا۔ معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی شق شامل ہے۔ تاہم حالیہ حملوں نے معاہدے کی ساکھ اور امن کوششوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ پیس بورڈ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مزید 31 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 17 لاشیں لائی گئیں، جبکہ ہفتے کی صبح سے اسرائیلی طیاروں کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم 12 فلسطینی جان سے گئے۔

February 1, 2026

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی اور خان یونس پر شدید بمباری اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ ایک دن میں سب سے زیادہ شہادتیں ہیں، جبکہ سیز فائر کے دوران اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 17 لاشیں لائی گئیں، جبکہ ہفتے کی صبح سے اسرائیلی طیاروں کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم 12 فلسطینی جان سے گئے۔ مغربی غزہ میں ایک پولیس مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

حماس کی مذمت

حماس نے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیل ’’نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جنگ بندی کے معاہدے سے کھیل رہا ہے اور ثالثوں کی کوششوں کو نظر انداز کر رہا ہے‘‘۔ تنظیم نے ضامن ممالک اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور اسرائیلی کارروائیاں رکوانے میں کردار ادا کریں۔

جنوبی لبنان پر بھی حملہ

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بھی حملہ کیا، جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اس پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جنگ بندی معاہدہ اور پس منظر

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہوا تھا، جو غزہ کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ تھا۔ معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی شق شامل ہے۔ تاہم حالیہ حملوں نے معاہدے کی ساکھ اور امن کوششوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین کے مطابق مسلسل بمباری اور شہری ہلاکتیں نہ صرف انسانی بحران کو گہرا کر رہی ہیں بلکہ امن عمل کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

دیکھیے: ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘: اسرائیل اور آذربائیجان شامل، سویڈن نے حصہ بننے سے انکارکر دیا

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *