بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

بلوچستان میں حملے بھارتی سرپرستی میں ہوئے، سکھ فار جسٹس کے رہنماء کا بھارتی ایجنسیوں پر الزام

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے بھارت کی سرپرستی میں ہوئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے بھارت کی سرپرستی میں ہوئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے

گرپتونت سنگھ پنوں نے بلوچستان کے دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے

February 4, 2026

سکھوں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو بھارتی سرپرستی میں انجام دیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی سے کیے گئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات کے خلاف براہ راست جارحیت اور بین الاقوامی سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، تاکہ ملک کی معاشی ترقی متاثر ہو اور علاقائی بدامنی کو ہوا دی جا سکے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی بھارت کی منظم علاقائی پالیسی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ فار جسٹس ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتی رہی ہے، جیسا کہ بھارت میں سکھوں سمیت اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشنز میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

دیکھیے: بلوچستان کی سیکورٹی فائل

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *