وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رات گئے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں طے شدہ تمام نکات اور تحریری وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔

October 4, 2026

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے بھارت جانے کی تیاری کر رہے ہیں، تنظیمی کمان عدنان بلوچ کو سونپ دی گئی۔

October 4, 2026

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی نے سیاسی کشیدگی اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر نئے سوالات اٹھا دیے۔

October 4, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

30 جنوری: دھریندر کی نیٹ فلکس ریلیز سے بی ایل اے کے حملوں تک کی ٹائم لائن نے سوالات کھڑے کر دیے

سکیورٹی اور پالیسی تجزیہ کاروں کے مطابق دستیاب ٹائم لائن، حملوں کے طریقۂ کار میں مماثلت، بی ایل اے کی جانب سے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے اعلان، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی علامتی تصاویر، اور اسی روز ایک بڑی بھارتی فلم کی ریلیز، یہ سب عناصر مل کر ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔
30 جنوری: دھریندر کی نیٹ فلکس ریلیز سے بی ایل اے کے حملوں تک کی ٹائم لائن نے سوالات کھڑے کر دیے

دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم میں طورخم کو پاک افغان سرحد کہا گیا ہے جو پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔ افغان تجزیہ کار طورخم کو سرحد ماننے سے انکار کرتے جو عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

February 3, 2026

30 جنوری 2026 کو نیٹ فلکس پر بھارتی فلم دھرندر کی ریلیز اور اسی روز بلوچستان میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات نے سکیورٹی اور پالیسی حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دیا۔ بعض تجزیہ کاروں اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مماثلت کو محض اتفاق سمجھ کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور اسے علاقائی سلامتی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

بی ایل اے اور “آپریشن ہیروف 2.0” کے دعوے
یاد رہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے دوران متعدد حملوں کی کوششیں کی گئیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملوں کو ناکام بنایا اور جھڑپوں میں 200 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ افسوسناک طور پر سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی شہادتیں بھی ہوئیں۔ اعداد و شمار اور تفصیلات کے حوالے سے مختلف دعوے گردش میں ہیں جن کی حتمی توثیق متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جاتی ہے۔

بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی

پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور وہی بی ایل اے کے باقاعدہ سہولت کار بھی ہیں۔ حالیہ واقعات کے تناظر میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا کردار واضح ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے ساتھ روابط بھی اس سلسلے کی کڑی ہیں۔

بی ایل اے کو “فتنۃ الہندوستان” قرار دینے کا مؤقف
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کو “فتنۃ الہندوستان” قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تنظیم کی سرگرمیاں بیرونی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حملوں کے طریقۂ کار، ہتھیاروں کے استعمال اور اہداف کے انتخاب میں ایک مخصوص پیٹرن دیکھا گیا ہے جسے علاقائی عدم استحکام سے جوڑا جا رہا ہے۔

تصویری مماثلتوں پر سوشل میڈیا بحث
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی گردش کر رہا ہے کہ بی ایل اے کے مبینہ سربراہ بشیر زیب کی جانب سے جاری کی گئی ایک تصویر، بھارتی فلم دھرندر میں اداکار رنویر سنگھ کی ایک تصویر سے مماثلت رکھتی ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا اور علامتی یا نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا جانا چاہیے۔

طورخم کا ذکر اور علاقائی پہلو
دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم میں طورخم کو پاک افغان سرحد کہا گیا ہے جو پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔ افغان تجزیہ کار طورخم کو سرحد ماننے سے انکار کرتے جو عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

سکیورٹی اور پالیسی تجزیہ کاروں کے مطابق دستیاب ٹائم لائن، حملوں کے طریقۂ کار میں مماثلت، بی ایل اے کی جانب سے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے اعلان، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی علامتی تصاویر، اور اسی روز ایک بڑی بھارتی فلم کی ریلیز، یہ سب عناصر مل کر ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہر کڑی کی علیحدہ علیحدہ جانچ ضروری ہے، تاہم مجموعی تصویر واضح اشارہ دیتی ہے کہ یہ واقعات محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم نفسیاتی و سکیورٹی دباؤ کی کڑیاں ہیں۔

دیکھیے: ننگرہار کے لالپور ضلع میں طالبان اور پاکستانی بارڈر فورسز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات

متعلقہ مضامین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رات گئے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں طے شدہ تمام نکات اور تحریری وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔

October 4, 2026

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے بھارت جانے کی تیاری کر رہے ہیں، تنظیمی کمان عدنان بلوچ کو سونپ دی گئی۔

October 4, 2026

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی نے سیاسی کشیدگی اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر نئے سوالات اٹھا دیے۔

October 4, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *