اقوامِ متحدہ کی 37 ویں رپورٹ نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق کر دی؛ ٹی ٹی پی کو حاصل طالبان کی سرپرستی، جدید اسلحے تک رسائی اور نور ولی محسود کے ‘جعلی مفتی’ ہونے کے انکشافات

February 11, 2026

سی پی آئی 2025 پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ضرور ہے، مگر یہ پیغام خود اطمینانی کا نہیں بلکہ ذمہ داری کا متقاضی ہے۔ اگر گزشتہ چار برسوں کی اصلاحات کو تسلسل، شفافیت اور غیرجانبداری کے ساتھ آگے بڑھایا گیا تو یہ بہتری محض اعداد و شمار تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عوامی اعتماد اور ریاستی ساکھ میں بھی حقیقی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

February 10, 2026

اگرچہ قوم کا فیصلہ کل واضح ہو جائے گا، تاہم جو بھی حکومت اقتدار میں آئے گی اسے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان میں سب سے نمایاں بدعنوانی ہے، کیونکہ حسینہ دور میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے، جس نے نوجوانوں میں شدید بے چینی پیدا کر رکھی ہے۔

February 10, 2026

صدر آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

February 10, 2026

عالمی واٹر ٹریبیونل کے تحت پی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ بھارت 9 فروری کی ڈیڈ لائن تک پاکستان کے ساتھ ڈیمز کا تکنیکی ڈیٹا شیئر کرنے میں ناکام رہا ہے، جو عالمی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے

February 10, 2026

سینیئر صحافی حسن خان نے ترلائی واقعے کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل افغان سرزمین کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں

February 10, 2026

ٹی ٹی پی کو طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے: اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے سنگین انکشافات

اقوامِ متحدہ کی 37 ویں رپورٹ نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق کر دی؛ ٹی ٹی پی کو حاصل طالبان کی سرپرستی، جدید اسلحے تک رسائی اور نور ولی محسود کے ‘جعلی مفتی’ ہونے کے انکشافات
اقوامِ متحدہ کی 37 ویں رپورٹ نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق کر دی؛ ٹی ٹی پی کو حاصل طالبان کی سرپرستی، جدید اسلحے تک رسائی اور نور ولی محسود کے 'جعلی مفتی' ہونے کے انکشافات

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان کو دہشت گردی کا گڑھ اور پاکستان کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا؛ ٹی ٹی پی کو حاصل طالبان کی سرپرستی اور جدید اسلحے تک رسائی کا انکشاف

February 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی ‘اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم’ کی 37 ویں جامع رپورٹ نے افغان طالبان کے ان تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جن میں وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے لیے ‘تربیتی و عسکری مرکز’ بن چکا ہے، جہاں افغان عبوری حکومت تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کو دیگر تمام گروہوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ آزادی، تحفظ اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ مذکورہ رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے کسی بھی رکن ملک نے طالبان کے اس موقف کی تائید نہیں کی کہ ان کی حدود میں دہشت گرد موجود نہیں، بلکہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی پاکستان اور پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

القاعدہ کا گٹھ جوڑ اور جدید اسلحہ

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القاعدہ بدستور افغان طالبان کی سرپرستی میں فعال ہے اور فتنہ الخوارج کو تربیت اور تزویراتی مشورے فراہم کرنے کے لیے ‘تربیتی معاون’ کے کردار ادا کر رہی ہے۔ مانیٹرنگ ٹیم نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ گروہ پاکستان کے خلاف وہ جدید ترین ہتھیار، نائٹ ویژن آلات، تھرمل امیجنگ ڈیوائسز اور ڈرون سسٹمز استعمال کر رہا ہے جو عالمی اتحادی افواج افغانستان سے انخلاء کے وقت چھوڑ گئی تھیں۔ ان جدید ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کے حملوں کی ہلاکت خیزی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کی ایک مثال 11 نومبر کو اسلام آباد کی عدالت پر ہونے والا بزدلانہ حملہ ہے۔

نور ولی محسود کی حقیقت

رپورٹ کے ساتھ ساتھ تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے مرکزی رہنماء نور ولی محسود کے حوالے سے بھی سنسنی خیز حقائق سامنے آئے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ نور ولی محسود ایک ‘جعلی مفتی’ ہیں اور ان کا کسی مستند دینی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ جامعہ دارالعلوم یسین القرآن ان کی تعلیمی اسناد کی منسوخی کا باضابطہ اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ تاریخی شواہد کے مطابق نور ولی کے خاندان کا ماضی بھی داغدار ہے اور ان کے داد اپنے ہی لوگوں کے خلاف انگریزوں کی مخبری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ مزید برآں حالیہ شواہد اور تصاویر نے ان پراپیگنڈا مہموں کو بھی بے نقاب کر دیا ہے جن میں دہشت گردوں کو ‘لاپتا افراد’ کہہ کر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ دہشت گرد کیمپوں میں بندوق اٹھائے تربیت لیتے پائے جاتے ہیں اور بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں میں ہلاک یا گرفتار ہوتے ہیں۔

پاکستانی مؤقف کی عالمی تائید

اقوامِ متحدہ کی یہ رپورٹ پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی عالمی سطح پر تائید ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے تانے بانے براہِ راست افغان سرزمین سے ملتے ہیں۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ اب مصنوعی ذہانت اور تجارتی سیٹلائٹ مواصلاتی نظام جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپنے مذموم پراپیگنڈے اور رابطوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جو عالمی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے لیے ایک نیا اور پیچیدہ چیلنج ہے۔

دیکھیے: طالبان وزارتِ دفاع کے دعوے مسترد، افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ثابت

متعلقہ مضامین

سی پی آئی 2025 پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ضرور ہے، مگر یہ پیغام خود اطمینانی کا نہیں بلکہ ذمہ داری کا متقاضی ہے۔ اگر گزشتہ چار برسوں کی اصلاحات کو تسلسل، شفافیت اور غیرجانبداری کے ساتھ آگے بڑھایا گیا تو یہ بہتری محض اعداد و شمار تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عوامی اعتماد اور ریاستی ساکھ میں بھی حقیقی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

February 10, 2026

اگرچہ قوم کا فیصلہ کل واضح ہو جائے گا، تاہم جو بھی حکومت اقتدار میں آئے گی اسے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان میں سب سے نمایاں بدعنوانی ہے، کیونکہ حسینہ دور میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے، جس نے نوجوانوں میں شدید بے چینی پیدا کر رکھی ہے۔

February 10, 2026

صدر آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

February 10, 2026

عالمی واٹر ٹریبیونل کے تحت پی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ بھارت 9 فروری کی ڈیڈ لائن تک پاکستان کے ساتھ ڈیمز کا تکنیکی ڈیٹا شیئر کرنے میں ناکام رہا ہے، جو عالمی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے

February 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *