ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

ڈھاکہ میں پاکستانی وفد کا والہانہ استقبال، احسن اقبال کی بنگلہ دیش کے وزیراعظم سے اہم ملاقات

وفاقی وزیر احسن اقبال کی ڈھاکہ میں وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات اور بیگم خالدہ ضیاء کو خراجِ عقیدت؛ عوامی سطح پر پاکستانی پرچم کا والہانہ استقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کی ڈھاکہ میں وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات؛ پاکستانی پرچم کا عوامی سطح پر والہانہ استقبال اور بیگم خالدہ ضیاء کو خراجِ عقید

احسن اقبال کا دورۂ ڈھاکہ؛ وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات اور دورۂٔ پاکستان کی دعوت۔ سڑکوں پر عوامی محبت کے مناظر اور باہمی تجارت و تعلیم میں تعاون کا نیا باب

February 18, 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، جو دونوں برادر ممالک کے مابین برسوں سے جاری رقابت کے بجائے قرابت کی جانب کا واضح اشارہ ہے۔ یہ دورہ اس وقت تاریخی بن گیا جب ڈھاکہ کی سڑکوں پر عام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں نے پاکستانی وفد کا والہانہ استقبال کیا۔

عوامی جوش اور محبت کے مناظر
احسن اقبال نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ ڈھاکہ کی سڑکوں پر جمہوری تبدیلی کا جشن مناتے نوجوانوں کے چہروں پر امید کی کرن واضح تھی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس لمحے کا ذکر کیا جب پاکستانی پرچم لگی گاڑی کو دیکھ کر وہاں کے نوجوانوں نے بے ساختہ اپنائیت اور محبت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق، یہ خلوص اس بات کی گواہی ہے کہ دونوں ممالک کا مستقبل ماضی کے تلخ سائے میں نہیں بلکہ نوجوان نسل کے مشترکہ خوابوں میں پوشیدہ ہے۔

اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے دورانِ ملاقات احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے محبت بھرا پیغام پہنچایا اور انہیں دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔ ملاقات میں تجارت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو حتمی شکل دی گئی۔ احسن اقبال نے قائدِ حزبِ اختلاف اور امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور اور لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی یادیں تازہ کیں۔

بیگم خالدہ ضیاء کو خراجِ عقیدت
بنگلہ دیش کے دورے کے دوران احسن اقبال نے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی میراث آج ان کے صاحبزادے کی کامیابی کی صورت میں ایک نئے جمہوری دور کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

تعلیمی اور ثقافتی روابط
تعلیمی سطح پر ‘بنگلہ دیش۔ پاکستان نالج کاریڈور’ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ ڈھاکہ میں شایانِ شان طریقے سے منانے اور وہاں اقبال اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، جسے انتہائی پذیرائی ملی۔

ماہرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش اب ‘جیو پولیٹکس’ کی جگہ ‘جیو اکنامکس’ کو اہمیت دے رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت اور جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ خطے کے عوام کی تقدیر بدلی جا سکے۔

دیکھیے: افغان پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار؛ ہینلے انڈیکس 2026 کی رپورٹ جاری

متعلقہ مضامین

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *