"> بلوچستان: کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی؛ 14 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ اور بارکھان میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کاروائی کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے
بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ اور بارکھان میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کاروائی کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی؛ کوئٹہ اور بارکھان میں فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گرد ہلاک۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کا سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین اور امن کے لیے کوششوں کی ستائش

February 18, 2026

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی کاروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بارکھان میں ایک اور کامیاب آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ سے تھا اور وہ صوبے میں بڑی تخریبی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جانی نقصان

فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

حکومتی ردِعمل

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے خلاف اس کامیاب اور فیصلہ کن کاروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بہادری قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کی قربانیاں اور کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

دیکھیے: کے پی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *