افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

عمران خان کی صحت پر سیاست؛ ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی کے باوجود پی ٹی آئی کا احتجاج بلاجواز قرار

حکومت کی جانب سے عمران خان کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی تشکیل اور ان کے اپنے نامزد کردہ ڈاکٹر کی شمولیت کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج اور دھرنے ریاست کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے
حکومت کی جانب سے عمران خان کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی تشکیل اور ان کے اپنے نامزد کردہ ڈاکٹر کی شمولیت کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج اور دھرنے ریاست کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے

ماہر ڈاکٹرز اور عدالتی شفافیت کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کا دھرنا اور سڑکوں کی بندش عوام کے لیے وبالِ جان بن گئی

February 18, 2026

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی صحت کو بنیاد بنا کر ملک گیر احتجاج اور اداروں کے خلاف مہم جوئی پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی مبصرین اور حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کسی فرد یا وردی کا نہیں بلکہ خالصتاً قانون کی برتری کا ہے، جہاں پی ٹی آئی ‘ایک نہیں، دو پاکستان’ کا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے۔

طبی معائنے کی حقیقت اور تضادات
حکومتی ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے معائنے کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بنائی گئی، جس میں ان کے اپنے تجویز کردہ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل کیے گئے تھے۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بھی اعتراف کیا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی انہیں مسلسل بریف کرتے رہے۔ جب میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونی ہے، تو اس کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بے چینی اور شکوک و شبہات پیدا کرنا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

عوام دشمن اقدامات اور قیادت
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے ذریعے عام شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک جیسے خیبر پختونخوا کے لیڈرز اور ایڈوائزرز کی نگرانی میں ہونے والے ان اقدامات کی وجہ سے ایمبولینسیں رکی رہیں اور مریض دم توڑتے رہے۔ ٹرانسپورٹ کی معطلی نے عام آدمی کو معاشی اور ذہنی طور پر مفلوج کر دیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ احتجاج ‘حقوق’ کے لیے نہیں بلکہ ‘سیاست’ کے لیے ہے۔

ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ
آئی جی خیبر پختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی کو ہدایات پشاور ہائی کورٹ نے جاری کیں، اس کے باوجود فوج کو بیچ میں گھسیٹ کر بیانیہ بنانا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور من پسند فیصلے حاصل کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

دو ٹوک پیغام
حکومتی موؤف واضح ہے کہ صحت کے نام پر سیاست کی قیمت اب عام پاکستانی ادا نہیں کرے گا۔ قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور جذباتی نعروں یا سڑکوں کی بندش کے ذریعے ریاست کو یرغمال بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

دیکھیے: شخصیت پرستی نے سیاسی جماعت کو ریاست مخالف گروہ میں بدل دیا

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *