پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

بنگلہ دیش میں ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے اثرات: علاقائی عسکریت پسندی کا نیا رخ

تحریکِ طالبان پاکستان اب ایک علاقائی خطرے کے طور پر اُبھر رہی ہے، جہاں بنگلہ دیش سے نوجوانوں کو بھرتی کر کے پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں منتقل کرنے کے شواہد ملے ہیں
تحریکِ طالبان پاکستان اب ایک علاقائی خطرے کے طور پر اُبھر رہی ہے، جہاں بنگلہ دیش سے نوجوانوں کو بھرتی کر کے پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں منتقل کرنے کے شواہد ملے ہیں

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے دوران ٹی ٹی پی نے ڈیجیٹل ذرائع سے بھرتی بڑھا دی، اور مقامی گروہ اس مسلح مزاحمت کو معاونت فراہم کر رہے ہیں

February 19, 2026

تحریکِ طالبان پاکستان جو کہ روایتی طور پر پاکستان کے سرحدی قبائلی علاقوں تک محدود خیال کی جاتی تھی، اب ایک بین الاقوامی باغی نیٹ ورک کی صورت اختیار کر رہی ہے۔ حالیہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش اس تنظیم کے لیے ایک اہم بھرتی راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں سے نوجوانوں کو نظریاتی اور لاجسٹک بنیادوں پر مسلح جدوجہد کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

2007 میں بیت اللہ محسود کی قیادت میں قائم ہونے والی اس تنظیم نے 2021 میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد اپنی تنظیمی ساخت کو مزید مستحکم کیا۔ بنگلہ دیش میں حالیہ برسوں کے دوران سیاسی عدم استحکام، جیلوں سے فرار کے واقعات اور اسلحے کی لوٹ مار نے ایک ایسا خلا پیدا کیا جس کا فائدہ انتہا پسند عناصر نے اٹھایا۔ مقامی عسکری تنظیموں جیسے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) اور انصار الاسلام نے ٹی ٹی پی کے لیے فکری زمین ہموار کرنے میں معاونت فراہم کی ہے۔

بھرتی کا یہ عمل تین بنیادی چیزوں پر استوار ہے: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے انتہاء پسند نظریات کی ترویج، مذہبی سرپرستی اور مزدور ہجرت کے لبادے میں سرحد پار نقل و حرکت۔ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسے خفیہ ذرائع کے ذریعے بنگالی زبان میں مواد تیار کر کے نوجوانوں کو راغب کیا جاتا ہے، جبکہ عمران حیدر جیسے مبینہ سہولت کار ان بھرتی شدگان کو ٹی ٹی پی کی مرکزی کمان سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو اکثر روزگار یا عمرہ کی ادائیگی کے بہانے بھارت، خلیجی ممالک اور افغانستان کے راستے پاکستان کے شورش زدہ علاقوں، بالخصوص شمالی وزیرستان تک پہنچایا جاتا ہے۔ ان بھرتی لوگوں کی فعال جنگی کاروائیوں میں شمولیت کے دستاویزی ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ صورتحال بنگلہ دیش کے لیے داخلی سلامتی اور پاکستان کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ایک نئے اور پیچیدہ چیلنج کی نشاندہی کرتی ہے۔

دیکھیے: ٹی ٹی پی کا منحرف ارکان کو قتل کرنے کا حکم

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *