بھارت کی جانب سے کشن گنگا پروجیکٹ پر ماحولیاتی بہاؤ کی خلاف ورزی اور ڈیٹا کی رازداری سندھ طاس معاہدے کو کمزور اور پاکستان کی آبی سیکیورٹی کو متاثر کر رہی ہے۔

June 2, 2026

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی پر خیبر پختونخوا سے کارکنان لانے اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کے الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

June 2, 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے خلاف تحریری ضمانت دینے سے انکاری ہیں، اس لیے ان پر اعتماد خطرناک ہے۔

June 2, 2026

بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تفتانِ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہد عرف کمانڈو کا پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے گہرا تعلق اور ماضی کی وابستگی کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔

June 2, 2026

سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں لبنان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا۔

June 2, 2026

پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

بدخشاں: سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے افغان طالبان کے مسلح جتھوں کی مداخلت

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے طالبان قیادت کے قریبی گروہ نے بھاری مسلح نفری تعینات کر دی ہے، جس سے مقامی اور مرکزی دھڑوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے
افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے طالبان قیادت کے قریبی گروہ نے بھاری مسلح نفری تعینات کر دی ہے، جس سے مقامی اور مرکزی دھڑوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے

بدخشاں کے ضلع چاہ آب میں سونے کی کانوں پر کنٹرول کے لیے طالبان کے ایک بااثر گروہ نے ایک ہزار سے زائد مسلح کارندے تعینات کر دیے ہیں۔ یہ اقدام مقامی تاجک طالبان کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کے احکامات ماننے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے

February 20, 2026

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے ضلع چاہ آب میں سونے کی قیمتی کانوں پر قبضے اور کنٹرول کے حصول کے لیے طالبان کے ایک بااثر مسلح گروہ کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق طالبان کی اعلیٰ قیادت کے قریبی سمجھے جانے والے ‘مافیا ونگ’ نے علاقے میں ایک ہزار سے زائد مسلح جنگجو تعینات کر دیے ہیں تاکہ کان کنی کے وسائل پر اپنی گرفت مضبوط کی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ان مسلح افراد کا تعلق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کے قریبی حلقوں ملا منصور اور عمر حاجی بشیر نورزئی کے سابق معاونین سے بتایا جاتا ہے۔ یہ نئی تعیناتیاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب علاقے میں موجود مقامی تاجک طالبان ارکان اور مرکزی قیادت کے نمائندوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

مزدوروں کے حقوق

تنازع کی اصل وجہ سونے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے مطالبات بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کان کنوں نے اپنی اجرتوں میں اضافے اور حاصل ہونے والے منافع میں حصہ دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے دبانے کے لیے مرکزی گروہ نے طاقت کے استعمال کا حکم دیا۔ تاہم، مقامی تاجک طالبان ارکان نے اپنے ہی لوگوں اور نہتے مزدوروں پر فائرنگ کرنے اور انہیں قتل کرنے کے احکامات کو مسترد کر دیا، جس کے بعد مرکزی قیادت کے زیرِ اثر گروہ نے بھاری نفری بھیج کر علاقے کا کنٹرول براہِ راست سنبھالنے کی کوشش کی ہے۔

اندرونی اختلافات

واضح رہے کہ بدخشاں میں معدنی وسائل، خاص طور پر سونے کی کانیں، مختلف طالبان دھڑوں کے درمیان آمدنی کے حصول کا بڑا ذریعہ رہی ہیں۔ حالیہ پیش رفت نے مقامی تاجک جنگجوؤں اور قندھار و کابل سے تعلق رکھنے والے بااثر حلقوں کے درمیان پہلے سے موجود خلیج کو مزید گہرا کر دیا ہے، جس کے اثرات افغانستان کی داخلی صورتحال پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

دیکھیے: افغانستان میں قندھاری اور حقانی دھڑوں میں پراکسی جنگ کی تیاریاں

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے کشن گنگا پروجیکٹ پر ماحولیاتی بہاؤ کی خلاف ورزی اور ڈیٹا کی رازداری سندھ طاس معاہدے کو کمزور اور پاکستان کی آبی سیکیورٹی کو متاثر کر رہی ہے۔

June 2, 2026

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی پر خیبر پختونخوا سے کارکنان لانے اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کے الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

June 2, 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے خلاف تحریری ضمانت دینے سے انکاری ہیں، اس لیے ان پر اعتماد خطرناک ہے۔

June 2, 2026

بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تفتانِ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہد عرف کمانڈو کا پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے گہرا تعلق اور ماضی کی وابستگی کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔

June 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *