اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں میں جان بوجھ کر آگ لگانے کے الزام میں دو افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں مارگلہ کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 200 قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس تخریبی عمل کے پیچھے چھپے محرکات کا علم ہو سکے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
آتشزدگی کے فوری بعد فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم تب تک بڑے پیمانے پر نباتات کو نقصان پہنچ چکا تھا۔
دیکھیے: ایران امریکہ مذاکرات یا متوقع جنگ، ایک تجزیاتی رپورٹ: پارٹ ون