مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا وقت آگیا: صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کچھ بڑا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ کی ایران کو فوجی حملے کی دھمکی

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی اور شدید حملے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر نے تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینے کا عزم دہرایا۔

November 4, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے شدید حملے کی دھمکی دے دی۔

انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے بعض علاقوں پر ممکنہ امریکی حملوں سے متعلق رپورٹس پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کے خلاف کچھ بڑا کرنا ہوگا۔ اس کارروائی میں شدید حملہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کو روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی خراب کارکردگی پر بھی بات کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے انتخابی نتائج کو متاثر کیا۔ ان کے مطابق ووٹرز کو ایندھن کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا پسند نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *