قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ کی شکست، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایران کا ردعمل، محمد باقر قالیباف، امریکی وسط مدتی انتخابات

ٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد ایران کا ردعمل سامنے آگیا، قالیباف نے امریکی عوام کے انتخابی فیصلے کو جنگ مخالف قرار دے دیا۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو دھچکا لگنے کے بعد ایران کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انتخابی نتائج کو امریکی عوام کا جنگ کے خلاف فیصلہ قرار دیا ہے۔

قالیباف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز یا مہنگائی کے دباؤ کے تحت جنگ کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران بھی امریکی عوام کے اس مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے عوام کی خواہشات کو نظرانداز کیا اور بین الاقوامی طاقتوں کے دباؤ میں آکر فیصلے کیے تو اسے اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خلاف عوامی پیغام کو نظرانداز کرنا امریکا کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

قالیباف کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ہونے والے نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے ان نتائج کو امریکی عوام کے جنگ مخالف رجحان سے جوڑتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

دیکھیے: بشیر زیب بلوچ کا عروج و زوال، بی ایل اے سے علیحدگی کیوں؟

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *