طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

کراچی میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، امریکی قونصلیٹ کے قریب جھڑپیں؛ حکام کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

ایران پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
کراچی میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، امریکی قونصلیٹ کے قریب جھڑپیں، 8 ہلاکتوں کی اطلاعات؛ حکام کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، ایسے میں قومی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔

March 1, 2026

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کے بعد پاکستان کے شہر کراچی میں شدید احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصلیٹ کے قریب جمع ہوئی جہاں حالات کشیدہ ہو گئے۔

قونصلیٹ کے قریب توڑ پھوڑ اور فائرنگ

عینی شاہدین کے مطابق مشتعل مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی اور عمارت کے احاطے میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ بعض مظاہرین نے قونصلیٹ میں آگ لگانے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی گئی یے۔

سلطان آباد ٹریفک سیکشن کو آگ لگا دی گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق قونصلیٹ کے قریب سلطان آباد ٹریفک سیکشن کو بھی آگ لگا دی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کی اپیل: تحمل اور پرامن احتجاج

ایران پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک کے اندر احتجاج شدت اختیار کرتا ہے یا قانون کو ہاتھ میں لیا جاتا ہے تو اس سے دشمن عناصر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ احتجاج کو پرامن رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی بدامنی سے گریز کیا جائے۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حساس تنصیبات کے اطراف نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، ایسے میں قومی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: انقلاب سے انجام تک: آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی، اقتدار اور متنازع وراثت

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *