وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت؛ ایران نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اس موقع پر ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے خلاف اصولی موقف اپنانے پر پاکستان، چین اور روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت؛ ایران نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سربراہان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

March 1, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ساتھ ہی بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی عرب ممالک مذاکرات کی حمایت کر رہے تھے، لیکن جاری سفارتی عمل کو حملوں کے ذریعے پٹڑی سے اتار دیا گیا۔

عاصم افتخار نے ایران میں ایک اسکول میں بچوں کی ہلاکت اور متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کی جان جانے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پورے خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں اور فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سربراہان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن کے لیے سفارتکاری اور بات چیت کو ہی واحد راستہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے ابوظہبی میں میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک پاکستانی شہری کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون کی پاسداری ہر حال میں ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جائے اور خطے کو جنگ کے دہانے سے واپس لایا جائے۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اس موقع پر ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے خلاف اصولی موقف اپنانے پر پاکستان، چین اور روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد مسلم ملک ہے جس نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی قیادت میں ہونے والے حملوں کی کھلے عام اور واشگاف الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ایران کے خلاف جاری تمام جارحانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کی جانی چاہئیں۔ پاکستان کے اس سخت موقف کو خطے میں امن و امان کی بحالی اور مسلم امہ کی ترجمانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سلامتی کونسل میں اس بحران کے حل کے لیے مشاورت جاری ہے۔

دیکھیے: انقلاب سے انجام تک: آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی، اقتدار اور متنازع وراثت

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *