امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

یوسف رضا گیلانی کی ترکمانستانی سفیر سے ملاقات، توانائی اور تاپی منصوبے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستانی سفیر سے ملاقات میں توانائی، تجارت اور ٹاپئی گیس منصوبے سمیت سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زور دیا
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستانی سفیر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ترکمانستانی سفیر سے ملاقات۔ توانائی، پارلیمانی سفارتکاری اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال۔ صدر ترکمانستان کو 2026 میں دورۂ پاکستان کی دعوت

March 5, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے توانائی، تجارت اور پارلیمانی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتادجان موولاموف سے ملاقات کے دوران کہی۔

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہے۔ انہوں نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی پالیسی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1991 میں ترکمانستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔

ملاقات کے دوران سید یوسف رضا گیلانی نے توانائی کے شعبے، بالخصوص ایل پی جی، ریلوے روابط اور ترکمانستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔ بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترکمانستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے آئی ٹی، فارماسیوٹیکل اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کو 2026 میں پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے عوامی روابط اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جلا ملے گی۔ ترکمانستانی سفیر نے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے گوادر پورٹ، ٹرانزٹ ٹریڈ اور علاقائی رابطہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *