ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ امن فورس کا ایک جوان شہید ہوا۔

September 26, 2026

اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو دہرائے جانے پر سیاسی و دفاعی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے باہمی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے پاکستان مخالف بیانیے پر دفاعی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کی کوشش قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

ملک کے دیگر حصوں کے بعد جنوبی وزیرستان سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے اور قبائلی اضلاع کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

September 26, 2026

محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کی شقوں پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایم پی اے کی گرفتاری پر اسپیکر کی اجازت کی شرط پر کڑے سوالات اٹھا دیے۔

September 26, 2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی چار مخصوص ترامیم دیگر صوبوں سے یکسر مختلف ہونے کے باعث قانونی و عوامی سطح پر تنقید کا مرکز بن گئی ہیں۔

September 26, 2026

کوہاٹ کے نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

و جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے نشپا بلاک سے یومیہ 3765 بیرل تیل اور ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے
و جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے نشپا بلاک سے یومیہ 3765 بیرل تیل اور ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے

کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت۔ ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے بڑی خوشخبری

March 5, 2026

پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس اہم پیش رفت کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق نشپا بلاک کے ‘برگزئی ایکس ون’ کنویں سے یومیہ 3 ہزار 765 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسی کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس بھی دستیاب ہوگی۔ اس بڑی دریافت کے لیے کمپنی نے 5 ہزار 170 میٹر کی ریکارڈ گہری کھدائی کی، جس کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے نہ صرف ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ نشپا بلاک میں مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل 65 فیصد حصص کے ساتھ اس بلاک کی آپریٹر ہے، جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل کے 5 فیصد حصص اس منصوبے میں شامل ہیں۔

دیکھیے: یانبو بندرگاہ سے تیل کی فراہمی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہنگامی معاشی تعاون کا معاہدہ

متعلقہ مضامین

ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ امن فورس کا ایک جوان شہید ہوا۔

September 26, 2026

اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو دہرائے جانے پر سیاسی و دفاعی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے باہمی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے پاکستان مخالف بیانیے پر دفاعی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کی کوشش قرار دیا ہے۔

September 26, 2026

ملک کے دیگر حصوں کے بعد جنوبی وزیرستان سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے اور قبائلی اضلاع کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

September 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *